ابنا: صدر اوباما نے کہا ہے کہ واشنگٹن چھے مہینے کے اندر ایران کے ایٹمی معاملے کو سفارتی طریقے سے حل کرسکتا ہے ۔اوباما نے سینٹ کے بااثر ارکان سے یہ بھی گذارش کی کہ ایران پر پابندیوں کو ملتوی کردیں۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے کے بارے میں اسرائيلیوں، ایرانیوں، کانگریس اور عالمی سربراہوں سے صلاح و مشورہ کررہا ہے۔ اوباما نے اسی ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ امریکہ ایران پرعائد پابندیوں کونہیں ہٹائے گا اور ایران کو ایٹمی ہتھیار تک دسترسی حاصل کرنے سے روکنے کےلئے تمام آپشن کھلے رکھے گا۔
.......
/169